ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حاملہ خاتون کو منڈیا کے سرکاری اسپتال میں مشکل صورتحال کا سامنا

حاملہ خاتون کو منڈیا کے سرکاری اسپتال میں مشکل صورتحال کا سامنا

Wed, 18 Oct 2017 22:28:56    S.O. News Service

منڈیا ،18 اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع منڈیا کے سرکاری اسپتال میں ایک 22 سالہ حاملہ خاتون کو ایک گھنٹہ تک مشکل صورتحال سے گزرنا پڑا۔اس خاتون کے خاندان نے دعویٰ کیا کہ آج صبح تقریباً 7:30بجے جب اس خاتون کو اسپتال لایا گیا تو یہاں پر ڈاکٹرس موجود نہیں تھے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ضلع میں پرائمری ہیلتھ سنٹرس بھی بند تھے ۔ ایک گھنٹہ تک درد کے بعد جب مقامی میڈیا نے مالاوالی تعلق کے اس اسپتال سے رابطہ قائم کیا تو اس خاتون کے لئے ایمبولینس کا انتظام کیا جاسکا۔ بعدازاں اس خاتون نے لڑکے کو جنم دیا۔


Share: